Maulana Maqbool Nadvi and Mr. Atiqur Rehman Muniri elected members of All India Muslim Personal Law Board

08:10PM Tue 26 Nov, 2024

بھٹکل: 26نومبر، 2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اہلیان بھٹکل کے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم جناب مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی صاحب اور  مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر و بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمٰن منیری کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا رکن منتخب  کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلور میں دو روز قبل آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا انتیسواں سالانہ اجلاس  منعقد ہوا تا   جس میں مولانا مقبول کوبٹے ندوی اور جناب عتیق الرحمٰن منیری  کی خدمات کودیکھتے ہوئے انہیں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔

ادارہ بھٹکلیس مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی اور جناب عتیق الرحمن منیری  کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ان کے اخلاص اور کاوشوں کو قبول فرمائے، اور انہیں ملت اسلامیہ کے لیے بہترین رہنما بنائے۔آمین