Markazi Milad Committee takes out grand Milad procession in Bhatkal

08:42PM Mon 16 Sep, 2024

بھٹکل: 16 ستمبر، 2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج 12 ربیع الاول کی مناسبت سے مرکزی عید میلاد کمیٹی کے بینر تلے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کا انعقاد کیا گیا ۔

جلوس کا آغاز بھٹکل عید گاہ میدان سے ہوا ، جس کے بعد یہ جلوس شمس الدین سرکل  اور قومی شاہراہ سے گزرتے ہوئے بھٹکل مین روڈ پہنچا جہاں سے سلطان اسٹریٹ،  چوک بازار، شوکت علی روڈ سے ہوتا ہوا  مین روڈ اور ماری کٹے سے ہوکر پبلک چبوترہ پر جاکر ختم ہوا۔

اس موقع پر مولانا اسماعیل اکرمی، مولانا جفری باپا، مولانا علوی تنگل، مولانا معراج، مولانا رئیس ، مولانا احتشام، امین صاحب خلفو، عبدالعلیم گوائی، خواجہ منیراورعمر ہاشمی کے علاوہ دیگر بہت سی شخصیات جلوس میں موجود تھیں۔

جلوس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیں گائیں گئی اور دف کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس دیکھنے کے لیے ایک بڑی تعداد سڑک کے کنارے موجود تھی۔