Markaz Al Nawaith Abudhabi Competition

09:10PM Sat 27 Jul, 2024

بھٹکل : 27 جولائی 24 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکز النوائط ابوظبی کے پچاس سالہ جشن کے موقع پر  منعقد تقریری و تحریری مقابلوں میں اول ، دوم اور سوم آنے والوں کے درمیان انعامات کی تقسیم کے لیے سنیچر کی شب رابطہ سوسائٹی کے قاضیا حسن ہال میں ایک انعامی تقریب منعقد کی گئی تھی  ۔اس تقریب میں "اہل بھٹکل چو جماعتی نظام، امچی میراث امچو مستقبل" کے عنوان پر تحریر ی اور تقریر ی مقابلوں  میں ممتاز افراد کو انعامات سے نوازا گیا ۔

اردو تحریری مقابلے میں اول انعام مولوی شعیب جوکاکو ندی نے حاصل کیا جنہیں 20 ہزار روپئے نقد انعام میں دیے گئے، اسی طرح  دوم انعام حاصل کرنے والے جناب جیلانی کولا صاحب کو 15 ہزار روپئے نقد انعام دیے گئے جبکہ سوم مقام حاصل کرنے والے جناب جعفر طلال سدی باپا کو 10 ہزار روپئے انعام میں دیے گئے ۔

جبکہ انگریزی مضمون نویسی مقابلے میں بھی اسی طرح نقد انعامات دیے گئے جس میں پہلا انعام جناب محمد عامر نے حاصل کیا ، دوسرا انعام محترمہ فریحہ اکرمی نے جبکہ تیسرا انعام محترمہ افراح شابندری نے حاصل کیا ۔

اس تقریب میں رابطہ سوسائٹی اور خلیجی جماعتوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔