Majlis Islah Wa Tanzeem to collect relief fund for victims in Wayanad: Appeal to public for cooperation

08:19PM Sun 4 Aug, 2024

بھٹکل : 4 اگست،2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو؍ پریس ریلیز) کیرالا کے وائناڈ میں  مٹی کے تودے کھسکنے  اور طوفانی بارش کے نتیجے میں آئی تباہی پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل کے ذمہ داران نے ریلیف فنڈ جمع کرکے متاثرین کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری  نے اس تعلق سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں تنظیم اور بھٹکل مسلم جماعت کیرالا باہمی اشتراک سے متاثرہ خاندانوں کی باز آبادکاری کے لیے کام کریں گے جس کے لیے کیرالا حکومت کی اجازت ملتے ہی تنظیم اور بھٹکل مسلم جماعت کیرالا کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا اور حالات کا جائزہ لے گا ۔ اطلاع کے مطابق  وفد کے لوٹنے کے بعد ریلیف فنڈ وغیرہ جمع کرنے کی کارروائی انجام دی جائے گی۔

جنرل سکریٹری مجلس اصلا ح و تنظیم نے اس تعلق سے عوام کو تعاون کرنے کی

اپیل کی گئی ہے۔