Majlis Islah Wa Tanzeem Ex Gs passed away

08:19PM Sat 26 Oct, 2024

بھٹکل : 26 اکتوبر،2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے سابق جنرل سکریٹری ایس جے خالد صاحب آج صبح 82؍ سال کی عمر میں مالک حقیقی سے جا ملے ۔ وہ قریب ایک ہفتے سے مینگلور اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوا۔ انا للہ ونا الیہ راجعون

آزاد نگر فرسٹ کراس کے رہائشی مرحوم ایس جے خالد صاحب  ایک لمبے عرصے تک ابو ظبی میں بر سر روزگار  رہے اوراس دوران وہ مرکز النوائط ابوظبی کے دو مرتبہ سکریٹری بھی رہے ۔ وہاں سے بھٹکل آنے کے بعد انہوں نے  بھٹکل کے قومی و سماجی ادارے مجلس اصلاح و تنظیم میں بھی بطور جنرل  سکریٹری اپنی خدمات انجام دیں۔

ان کے انتقال پر مجلس اصلاح و تنظیم اور دیگر کئی  اداروں کے ذمہ داران نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی  ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے ۔