کورونا مہاماری کی نذر ہوئی امسا ل بھی عیدالفطر کی خوشیاں : بھٹکل میں حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محدود پیمانے پر مسلمانوں نے منائی عید
12:05PM Thu 13 May, 2021
بھٹکل : 13 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد بڑھ رہے پوزیٹیو معاملات کی وجہ سے ریاست بھر میں چودوہ دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران مذہبی مقامات پر بھیڑ اکھٹا کرنے کی پابندی عائد ہے ۔
ان سب کے چلتے آج بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع کے شیرور، بیندور، گنگولی،کنداپور، اڈپی، مینگلور اور کیرالہ کے ساتھ ادھر مرڈیشور، ہوناور، منکی اور کمٹہ وغیرہ میں آج عید الفطر بہت ہی محدود پیمانے پر منائی گئی ۔ کورونا لاک ڈاؤن کے تحت دی گئی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کل بھٹکل میں قاضی صاحبان نے مسلمانوں کو اپنی اپنی جگہوں پر ہی نماز عید ادا کرنے کی اپیل کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے یہاں مسلمانوں نے اپنی اپنی جگہوں پر ہی عید کی دوگانہ اد ا کی ۔
عید کے اس خوشی کے موقع پر یہاں مسلمانوں نے ایک دوسرے سےمصافحہ اور معانقہ کرنے سے بھی گریز کیا اور گھروں پر جانے سے بھی رکے رہے جس کی وجہ سے سڑکیں بالکل ویران نظر آئیں ۔ البتہ صبح دس بجے تک چھوٹ کے اوقات میں لوگ سڑکوں پر ضرور نظر آئے۔ جس کے بعد پولس نے جگہ جگہ ناکہ بندی کرتے ہوئے سختی کے ساتھ لوگوں کو روکے رکھا اور بلا وجہ گھومنے والوں پر قانونی کارروائی بھی کی۔
غرض ایک اور عید کے اس طرح سے چلے جانے پر جہاں مسلمانوں کو افسوس رہا وہیں ایک اور عید کے صحت و عافیت کے ساتھ حاصل ہونے پر مسلمانوں نے خدا کے حضور شکرانہ کی دوگانہ بھی ادا کی ۔
واضح رہے کہ آج بھٹکل میں کورونا کے 63 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 49 لوگوں نے آج کے دن کورونا کو شکست دے دی ہے اور صحت یاب ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کی اطلاع کے مطابق اس وقت بھٹکل میں کل 31 کورونا مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 329 مریض کم علامت یا علامت کے نہ پائے جانے سے گھروں میں ہی کورنٹائن ہیں۔