آج دوپہر تین بجے آئیں گے ایس ایس یل سی کے نتائج: اس طرح سے دیکھیں اپنا نتیجہ
06:43AM Mon 10 Aug, 2020
بھٹکل: 10 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی محکمہ تعلیم کی جانب سے آج دوپہر تین بجے ایس ایس ایل سی کا نتیجہ شائع کیا جارہا ہے جس کی اطلاع جمعہ کے روز ریاستی وزیر تعلیم سریش کمار نے ٹویٹ کرکے دی تھی۔
نتیجہ شائع ہونے کے بعد طلبہ اس طرح سے اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ کرناٹک میں 27 مارچ کو ایس ایس ایل سی کا امتحان ہونا تھا لیکن ملک میں کورونا کی مہاماری کے بعد ہوئے لاک ڈاؤن سے اس کی تاریخ کو ملتوی کیا گیا تھا، جس کے بعد 25 جون سے 4 جولائی تک طلبہ نے امتحان دیا۔ تفصیلات کے مطابق امسال 8.4 لاکھ سے زائد طلبہ نے دسویں کے امتحان میں شرکت کی تھی۔
ادارہ بھٹکلیس اس موقع پر ایس ایس ایل سی کے تمام طلبہ کے لیے اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کرتا ہے۔
- محکمہ تعلیمات کی ویب سائٹس kseeb.kar.nic.in کو وزٹ کریں۔
- اس میں Karnataka SSLC result’ کے بٹن پر کلک کریں۔
- اپنا رجسٹریشن نمبر اس باکس میں لکھیں اور انٹر کریں۔
- آپ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد نام کی جانچ کریں اور سیو کرکے اس کا پرنٹ نکال کر رکھیں۔
- کسی بھی گڑبڑی کی صورت میں گھبرانے کے بجائے ہمت سے کام لیں۔