پربھو لنگا نے اتر کینرا کے نئے ڈپٹی کمشنر کا لیا چارج: عوام کو دی دیوالی کی مبارکباد
01:56PM Mon 24 Oct, 2022

کاروار: 24 اکتوبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا کے سابق ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن کا بینگلور تبادلہ ہونے کے بعد ان کی جگہ پر 2013 بیچ کے آئی ایس افسر پربھو لنگا کولکٹّی کو مقرر کیا گیا تھا ۔ انہوں نے آج دوپہر بعد ضلع ہیڈ کوارٹر کاروار دفتر پہنچ کرعہدے کا چارج لیا اور سوشیل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے ضلع کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ پربھو لنگا کولکٹّی2013 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں ۔ یہ اس سے قبل ہٹّی گولڈ مائنس کے بنگلورو دفتر میں منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کا م کر رہے تھے۔