بینگلور میں فسادات کے بعد حالات قابو میں: سخت حفاظتی بند وبست
04:21PM Wed 12 Aug, 2020
بینگلوور: 12 اگست، 20 (ذرائع) بنگلورو کے فساد زدہ علاقوں میں حالات اس وقت قابو میں ہیں۔ فیس بک پر اشتعال انگیز تصویر اور بیان پوسٹ کئے جانے کے بعد شہر کے ڈی جے ہلی اور کے جے ہلی علاقے میں پر تشدد احتجاج ہوا تھا۔ برہم ہجوم پرقابو پانے کیلئے پولیس نے پہلے لاٹھی چارج کیا اور پھر فائرنگ کی۔ پولیس فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تقریبا پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلی نے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔