بھٹکل  کی معمر شخصیت جناب سید حسن سقاف نے ۹۳ /سالی کی عمر میں لیا کویڈ ویکیسن کا پہلا ڈوز

12:49PM Fri 8 Oct, 2021

بھٹکل: 8 اکتوبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو کویڈ ویکسین کے تعلق سے بہت ساری من گھڑت باتیں سنا کر خود بھی ویکسین نہیں لے رہی ہے اور دوسروں کو بھی ویکیسن لینے نہیں دے رہی ہے۔ ایسے میں 93 سال کی عمر میں  ہمت سے کام لیتے ہوئے جناب سید حسن سقاف صاحب نے اپنی اہلیہ (86) کے ساتھ ویکیسن کا پہلا ڈوز آج صبح لے لیا ہے۔ تنظیم کے صدر وسکریٹری کی رہنمائی میں آج نوڈل افسر وینو گوپال شاستری آج ہیلتھ کے اہلکاروں کے ساتھ ان کے گھر پہنچے جہاں سید حسن سقاف صاحب اور ان کی اہلیہ نے اپنی مرضی سے کویڈ کا پہلا ٹیکہ لیا۔اور الحمدللہ اس کے بعد وہ صحت مند ہیں۔