کرناٹک راجیہ اتسوا پر آئی اے یوایچ ایس کے طالب علم کو کنڑا مضمون میں %97 نمبرات لینے پر بھٹکل اے سی کے ہاتھوں ملا انعام
11:32AM Sun 1 Nov, 2020
بھٹکل: یکم نومبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج کرناٹکا راجیہ اتسوا کے موقع پر نوائط کالونی کے تعلقہ اسٹیڈیم ( Y.M.S.A Ground) میں منعقدہ پروگرام میں ایس ایس ایل سی بورڈ امتحان میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل کے طالب علم سید اسحاق ابن سید ابراھیم کریکال کو کنڑا مضمون میں %97 نمبرات حاصل کرنے پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے ہاتھوں انعام سے نوازا گیا۔
اس موقع پر اس طالب علم کو بہترین مقام حاصل کرنے اور اسکول کا نام روشن کرنے پر انجمن حامئی مسلمین کے صدر و سکریٹری، ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کرام نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی ہے۔