بڑا فیصلہ: تین ایئر پورٹ کے پرائیویٹائزیشن پر بھی مودی حکومت نے لگائی مہر، 50 سال کے لئے ملےگی لیز

04:47PM Wed 19 Aug, 2020

نئی دہلی: وزیر اعظم (Prime Minister of India) نریندر مودی (Narendra Modi) کی صدارت میں ہوئی کابینہ میٹنگ میں تین ایئر پورٹ (3 Airports) کے پرائیویٹائزیشن (Airports) پر بھی مہر لگائی ہے۔ مرکزی کابینہ نے جے پور، گوہاٹی اور تروننت پورم ایئر پورٹ کو پی پی پی ماڈل کے تحت لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایئر پورٹ 50 سال کے لئے لیز پر دیئے جائیں گے۔ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کابینہ فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس سے 1070 کروڑ روپئے ملیں گے۔ اس رقم کا استعمال ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا چھوٹے شہروں میں ایئر پورٹ بنانے پر کرے گا۔ ساتھ ہی، مسافروں کو بھی کئی سہولیات دستیاب کرائیں گی۔ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال عوامی - پرائیویٹائزیشن (پی پی پی) ماڈل کے تحت آپریٹنگ، نظم اور ترقی کے لئے لکھنو، احمد آباد، جے پور، منگلورو، تروننت پورم اور گوہاٹی میں ہوائی اڈوں کو پرائیویٹ کردیا تھا۔
کیوں لیا گیا یہ فیصلہ مانا جارہا ہے کہ ایئر پورٹ لیز پر دینے سے پرائیویٹ سرمایہ کاری کو فروٖ ملے گا۔ ایئر پورٹ چلانے میں ہونے والے نقصان میں کمی ہوگی۔ واضح رہے کہ ملک میں ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (Airport Authority of India) کے پاس ابھی بھی 100 سے زیادہ ایئر پورٹ ہیں۔ اے اے آئی (AAI) کے 90 سے زیادہ ایئر پورٹ خسارے میں چل رہے ہیں۔ اے اے آئی کے سب سے زیادہ منافع دینے والے ایئر پورٹ ہیں چنئی، کولکاتا، گوا اور پنے جبکہ سب سے زیادہ نقصان والا ایئر پورٹ ہے۔ 2022 تک 35 کروڑ گھریلو ایئر ٹکٹ کا ہدف رکھا گیا ہے۔ 18-2017 تک گھریلو ایئر ٹکٹ کی تعداد 24.3 کروڑ تھی۔