مرڈیشور لاڈج میں روم بوائے کا کام کرنے والے کی خود کشی

03:30PM Sat 9 Jan, 2021

بھٹکل: 9 جنوری،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے مرڈیشور میں واقع ایک لاڈج میں روم بوائے کی حیثیت سے کام کرنے والے شخص نے لاڈج کے ہی ایک کمرے میں چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی ہے جس کی شناخت ماروتی گنپتی نائک (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اس شخص کی خود کشی کی وجوہات کا کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ تاہم مرڈیشور پولس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔