بھٹکل میں بیوی کی ناراضگی سے دلبرداشتہ شوہر نے کی خود کشی

03:36PM Wed 1 Dec, 2021

بھٹکل: یکم دسمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل کے آزادنگر 4کراس  میں آج ایک شخص نے بیوی  کی ناراضگی سے غمزدہ ہوکر خود کشی کرلی ہے۔جس کی شناخت محبوب علی (38 ) کی حیثیت  سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق محبوب    علی کی بیوی ناراض ہوکر مائیکے چلی گئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر محبوب علی نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ اس تعلق سے بھٹکل ٹاؤن پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔