اتر کینرا کے بڑے سیاسی لیڈروں کی دل بدلی: جنتادل اور بی جے پی کا ساتھ چھوڑ کر64 لیڈران نے تھاما کانگریس کا ہاتھ
04:14PM Mon 6 Sep, 2021

بھٹکل :6 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا کے ہوناور اور کمٹہ اسمبلی حلقہ کے بی جے پی اور جنتادل( سیکولر) سے منسلک بڑے سیاسی لیڈران نے آج بینگلور پہنچ کر اپنی پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے۔
ہوناور کمٹہ اسمبلی حلقہ میں سیاسی اہمیت رکھنے والے 64 لیڈران نے کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی صدر ڈی کے شیوکمار، اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا، سابق وزیر آر وی دیشپانڈے، ایس آر پاٹل، سلیم احمد، کانگریس کے شمالی کینرا ضلع صدر بھیمنّا، سابق اراکین اسمبلی منکال وئیدیا، ستیش سائل، شاردا شیٹی اور دیگر کانگریسی لیڈران کی موجودگی میں آج بینگلورو میں منعقد ایک تقریب میں بیک وقت کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔
اس موقع پر کانگریس صدر ڈی کے شیو کمار نے ان سب کا استقبال کرتے ہوئے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر کام کرنے کی اپیل کی اور ریاست و ملک کی ترقی کے لیے سوچنے کی دعوت دی۔
جن لیڈران نے دل بدلی کی ہے ان میں سے چند اہم لیڈران کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہونے والے: یشودھر نائک (گزشتہ الیکشن میں شکست خوردہ امیدوار)، ضلع پنچایت سابق رکن گائیتری گوڈا، تعلقہ پنچایت سابق رکن اندراتیمپّا مقری، گیتا این مقری، ہریش شیٹھ سابق کمٹہ ٹی ایم سی رکن، امام غنی چنداور گرام پنچایت رکن کے ، تیمپّا راما مقری سابق صدر بی جے پی ایس سی مورچہ کے علاوہ ایڈوکیٹ آر جی نائک وغیرہ ۔



جنتادل سیکولر سے کانگریس میں آنے والے : ضلع پنچایت سابق رکن پردیپ نائیک دیورباوی، جے ڈی ایس ریاستی جنرل سیکریٹری وجیا رام پٹگار، گجانن نائک آلوے کوڈی، تعلقہ پنچایت سابق صدر پرمیشور سوکرو پٹگار، مرجان گرام پنچایت صدر مالتی گنپتی ہیگڈے وغیرہ۔