کرناٹک میں کورونا نے توڑے پچھلے تمام ریکارڈ۔ ایک ہی دن میں سامنے آئے دوہزار سے زیادہ معاملات: بینگلورو اربن میں 1148 نئے معاملات
03:27PM Wed 8 Jul, 2020
بینگلورو: 8 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک میں کورونا نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے آج نیا ریکارڈ درج کیا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست کرناٹک میں کورونا کے 2062 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں صرف بینگلورو اربن کے 1148 معاملات شامل ہیں جبکہ آج ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 778 ہے۔
ہیلتھ بلٹین کے مطابق دکشن کینرا میں 183 معاملات، دھارواڑ میں 89 معاملات، کلبرگی میں 66 معاملات، بلاری اور میسورو میں 59 معاملات، بینگلورو رورل میں 37 معاملات، رام نگرا میں 34 معاملات، چکبالاپور میں 32 معاملات، اڈپی میں 31 معاملات اور اتر کینرا میں 19 معاملات سامنے آئے ہیں۔
مجموعی طور پر ریاست میں اب تک کورونا کے 28877 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 11876 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک 470 افراد اس بیماری کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔