کل ہوگا کرناٹکا ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان: اس طرح سے چیک کریں اپنا نتیجہ

11:36AM Sun 7 May, 2023

بھٹکل: 7 مئی،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹکا اسکول ایکزامنیشن اینڈ اسسمنٹ بورڈ نے آج کرناٹکا ایس ایس ایل سی طلبہ کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کل 8 مئی2023 کو کیا جائے گا ۔ اطلاع کے مطابق نتائج کا اعلان صبح 10:00 بجے کیا جائے گا اور 11:00 بجے سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہوگا اس کے بعد سے  طلبہ sslc.karnataka.gov.in   یا karresults.nic.in اس ویب سائٹ کے ذریعے اپنا نتیجہ دیکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ اس بار ایس ایس ایل سی امتحانات کا آغاز 31 مارچ سے ہوا تھا اور آخری پرچہ 15 اپریل کو لیا گیا تھا۔