بھٹکل پولس نے منڈلی مندر میں ہوئی چوری کے ملزم کی گرفتاری کے بعد چوری کے زیورات کو بھی کیا ضبط

03:02PM Sun 1 Nov, 2020

بھٹکل:  یکم نومبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل منڈلی کے درگا پر میشور دیوستھان میں 18 اکتوبر کو ہوئی چوری کے بعد پولس نے  اس چوری کے الزام  میں مندر کے معاؤن بچاری  ستیش بھٹ کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے اس معاملے کی تحقیق جاری تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ستیش بھٹ نے تفتیش کے دوران ان زیورات کا پتہ بتادیا تھا جس کے بعد اس کی دی ہوئی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے یلاپور میں واقع منی پورم فائنانس اور موتہوتھ فائنانس کے پاس گروی رکھے جملہ زیورات ضبط کرلیے۔ بتایا گیا ہے کہ زیورات کا مجموعی وزن 513.8 گرام  ہے جس کی مالیت 24,15,340 روپے کے قریب پہنچتی ہے۔ اس کارروائی  کو ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شیواپرکاش اور بھٹکل اے ایس پی نکھل کی رہنمائی اور بھٹکل سرکل انسپکٹردیواکر کی قیادت میں تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیم نے انجام دی جس میں بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ایچ او م پرکاش، بھٹکل ٹاؤن پی ایس آئی بھرت کمار، مرڈیشور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر رویندرا برادر اور دیگر پولس اہلکار شریک رہے۔