منڈگوڈ میں کار اور بائک کی ٹکر: دو افراد ہلاک
02:49PM Sun 26 Jul, 2020
منڈگوڈ: 26 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا کے منڈگوڈ تعلقہ کے کیسن کیری میں آج ٹاویرا کار اور بائک کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔ جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہونے کی خبر ہے۔
مرنے والوں کی شناخت کیسن کیری کے رہنے والے ہنموا کارڈگی (56) اور آدرش (18) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بائک کیسن کیری دیہات سے شہر کی طرف آرہی تھی کہ مخالف سمت سے آرہی ٹاویرا سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثہ میں ٹاویرا کے ڈرائیور کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔
حادثہ کے بعد پولس نے جائے واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کیا ہے۔