شیرور ٹول ناکہ پر تیز رفتار ایمبولینس پلٹ گئی۔ تین افراد شدید زخمی: ایک کی حالت نازک.. دیکھیے ویڈیو

12:54PM Wed 20 Jul, 2022

بھٹکل  : 20 جولائی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور شری دیوی اسپتال سے مریض کو لے کر کنداپور جارہی ایک ایمبولینس آج عصر کے وقت شیرور ٹول ناکہ پر لگے بیریر سے ٹکرا کر پلٹ گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس پر سوار مریض سمیت تین لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں جس میں ٹول ناکہ پر کام کرنے والا ملازم بھی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تین زخمیوں میں ایک کی حالت  کافی نازک ہے ۔ [embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=B28wlsbYCWI[/embedyt] تمام مریضوں کو کنداپور اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔