ڈرگس ریکٹ: کنڑ اداکارہ سنجنا گلرانی کو پولیس نے کیا گرفتار

10:55AM Tue 8 Sep, 2020

Drug Caseممبئی: سینڈل ووڈ ڈرگس ریکٹ معاملے میں سینٹرل کرائم برانچ (Central Crime Branch) معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق، اس معاملے پر آج پولیس نے کنڑ اداکارہ سنجنا گلرانی (Sanjjanaa Galrani) کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے اب تک اداکارہ راگنی دویدی سمیت 6 لوگوں کو گرفتار کیا  ہے۔ ڈرگس سے جڑے معاملے میں سنجنا گلرانی کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی تھی، جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ گرفتاری سے پہلے سی سی بی کے افسران اداکارہ سنجنا گلرانی کےبینگلورو کے اندر نگرا واقع گھر پر پہنچے، جہاں انہوں نے چھاپہ ماری کی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس دوران ایک وویمن پولیس انسپکٹر سمیت 8 پولیس آفیسر منگل (8 ستمبر) کو اداکارہ کے گھر پہنچے۔ ابھی تک اس معاملے میں اداکارہ راگنی دویدی سمیت 6 لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اداکارہ راگنی کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔ راگنی دویدی کو تین دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں ان کی پیشی ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی آرٹی او کلرس روی شنکر، انٹیریئر ڈیزائنر راہل اور پارٹی ہوسٹ ویرین کو اب تک پولیس گرفتار کرچکی ہے۔