last session of 'Kul Junubi Hind' Quran Competition is being held after Isha today
06:19PM Thu 2 Jan, 2025
بھٹکل: 2 جنوری،2025 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جمعیت الحفاظ بھٹکل کی جانب سے بھٹکل عیدگاہ میدان میں کل بدھ سے دو روزہ کل جنوبی ہند مسابقہ قرآن مجید چل رہا ہے ، جس کی آخری نشست ان شاء اللہ آج بروز جمعرات بعد نماز عشاء عیدگاہ میدان میں منعقد ہورہی ہے۔
دوروزہ اس مسابقہ کی پہلی نشست کل بروز بدھ بعد نماز عصر تلاوتِ قرآن مجید اور نعت پاک کے ساتھ شروع ہوئی تھی جس میں اسکول اور کالجز کے حفاظ کے مابین دس پاروں کا مسابقہ ہوا تھا۔ مسابقہ کی دوسری نشست بعد عشاء ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوئی تھی جس میں وسطیٰ گروپ کا مسابقہ ہوا تھا ، جس میں پندرہ سال تک کے حفاظ شامل تھے۔ ان کے درمیان مکمل قرآن مجید کے حفظ کا مسابقہ ہوا تھا۔ آج علیا گروپ کے مابین مقابلہ جاری ہے جس کی آخری نشست ان شاء اللہ آج بعد نماز عشاء منعقد ہوگی۔ مسابقہ کے کل چار زمروں میں جملہ 39 مساہمین حصہ لے رہے ہیں۔
مسابقہ کے منتظمین نے اس آخری بابرکت قرآنی محفل میں کثیر تعدا میں عوام سے شریک ہونے کی درخواست کی ہے۔