متحدہ عرب امارات: ایمریٹس نے ہندوستان سمیت چار ممالک کے لیے اپنی پروازوں کو ۷ /اگست تک بندر کھنے کاکیا اعلان
03:59PM Wed 28 Jul, 2021
دبئی: 28 جولائ 21 (ایجنسی) دبئی کی مشہورایئر لائن امارات نے ویب سائٹ پر اپنی تازہ سفری اپڈیٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے متحدہ عرب امارات آنے والے مسافر طیاروں کی پروازوں کی معطلی کو تقریبا” 7 اگست تک بڑھا دیا گیا ہے۔
ایئر لائن کا مزید کہنا تھا کہ ، ان مسافروں کو ، جو گزشتہ 14 دنوں میں ان ممالک سے جسمانی طور پر کسی نہ کسی طرح مربوط رہے ہوں ، انہیں کسی دوسرے مقام سے متحدہ عرب امارات کے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کے شہریوں ، متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے حامل اور سفارتی مشن کے ممبران جو کوویڈ 19 پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہیں وہ سب اس پابندی سے مستثنیٰ رہیں گے۔