دہلی چنڈی گڑھ کے درمیان ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے پر فرنچ ریلوے نے انیڈین ریلوتے کو رپورٹ سونپی
03:07PM Fri 17 Feb, 2017

نئی دہلی،(بھٹکلی نیوز)
اگر انڈین ریلوے نے فرانسیسی ریلوے کے 12ہزار کروڑ روپے کے خرچ کے آپشن کو منتخب کر لیا، تو دہلی چندی گڑھ کا سفر محض 78منٹ میں مکمل ہو سکے گا۔اس آپشن کو منتخب کرنے کی صورت میں نہ صرف ریلوے لائن میں بہتر ی کی جائے گی ، بلکہ بجلی سپلا ئی اور سگنل سسٹم کو اس طرح تیار کیا جائے گا کہ اس روٹ پر ٹرین 220کلومیٹر کی رفتار سے دوڑنے کے قابل ہو جائے ۔اس طرح دن بھر میں اس روٹ پر 18جوڑی ٹرینیں چلائی جا سکیں گی، لیکن اگر ریلوے محض 7 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا آپشن منتخب کرتا ہے تو یہ سفر 87منٹ میں اور اگر ساڑھے4 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنا چاہتی ہے تو اس سفر میں اور زیادہ وقت لگے گا۔اس رپورٹ کامطالعہ کرنے کے بعد ریلوے طے کرے گا کہ کون سا آپشن اس کے لیے سب سے زیادہ صحیح ہوگا۔