KSRTC Pallakki Sleeper Bus Launched: Check Timetable, Ticket Price & Route

09:30PM Sun 4 Feb, 2024

بھٹکل :3؍فروری   (بھٹکلیس نیوز بیورو )بھٹکل کے ایس آر ٹی سی ڈپو کی جانب سے  مرڈیشور سے بنگلورو کےلئے نئی آرام دہ بس سرویس’پلّکّی‘  کی شروعات کی گئی ہے جس کا آغاز سنیچر کے روز  اتر کینرا ضلع  کے نگراں کار وزیر مسٹر منکال وئیدیا کے ہاتھوں ہوا۔

یہ بس نان اے سی سلیپر ہے جو ہر دن شام 07:15 بجے  مرڈیشور سےنکلے گی،  جس کے بعد بھٹکل، کولّور اور شیموگہ سے ہوتے ہوئے صبح 06:00بجے بنگلورو پہنچے گی ۔ اور بنگلورو سے شام  07:15 بجے کو نکل کر صبح 6بجے مرڈیشور پہنچے گی۔

اس موقع پر اخبارنویسوں سے بات کرتےہوئےوزیر منکال وئیدیا نے کہاکہ بھٹکل ۔ منگلورو کے درمیان  جو والوو بس سروس بند ہوئی ہے، اُسے بہت جلد شروع کیا جائے گا۔  اس کے ساتھ ساتھ  دیہی علاقوں کے لئے بھی بہت جلد بسوں کا انتطام کیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ  فروری کے آخرتک اترکنڑا ضلع کے لئے 45نئی بسیں مہیا کی جارہی ہیں۔