فوجی پائلٹ کی جنسی معذوری پر فرانسیسی وزارت دفاع کے خلاف مقدمہ درج
03:44PM Sun 20 Feb, 2022

پیرس: فرانسیسی رائل ایئر فورس (آر اے ایف) کے سابق پائلٹ نے اپنی جنسی غیر فعالیت کا ذمہ دار وزارت دفاع کو ٹھہراتے ہوئے اُس پر مقدمہ درج کردیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقدمہ فرانس کی ایک ہائی کورٹ میں درج کیا گیا ہے جس میں فلائٹ لیفٹیننٹ لوئس واربرٹن کا الزامات میں کہنا تھا کہ فوجی کارروائیوں کے دوران انہیں 20 کلو وزنی حفاظتی خول پہننا پڑتا تھا جس کے باعث نرم بافتوں (soft tissues) کو نقصان پہنچا۔
مدعی نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ وزارت دفاع اُن کی غیر آرام دہ حالت سے متعلق شکایات رفع کرنے اور خطرات کی صحیح جانچ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
عدالت کو جمع کرائی گئیں دستاویزات کے مطابق 2019 میں واربرٹن کو مالی میں امن مشن کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ مندرجات میں مدعی نے بتایا کہ 8 گھنٹے تک انہیں فضائی سفر کے دوران بھاری بھرکم حفاظتی خول پہننا پڑتا تھا جس کی وجہ سے اُن کے sciatic nerves (ریرھ کی ہڈی سے پیروں تک جانی والی رگ) اور femoral nerves (ران کے اوپری حصے سے لے کر گھٹنوں تک خون پہنچانے والی رگ) شدید متاثر ہوئی ہے۔
مالی میں تعیناتی کے ایک ماہ بعد جنوری 2019 میں واربرٹن نے وزارت دفاع کو اپنی طبی مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہیں جولائی کے مہینے میں عہدے سے فارغ کردیا گیا۔