پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے کہا کہ ویزوں کی معیاد میں توسیع قومی معلومات مرکز کے تعاون سے خود کار طریقے سے کی جائے گی۔ اس کے لیے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ کوارٹر جانے کی ضرورت نہیں۔
اس ضمن میں مملکت سے باہرکے ان ممالک کے رہائشیوں کے لیے جن سے فضائی آمد ورفت معطل نہیں کے اقامہ اور واپسی کے ویزوں کی مدت میں 30 نومبر 2021ء تک توسیع کی جائے گی۔
مملکت سے باہر آنے والے زائرین کے وزیٹر ویزے کی مدت میں بھی 30 نومبر تک توسیع کی جائے گی، بہ شرطیکہ کہ ان ممالک کے شہریوں کے کرونا وبا کی وجہ سے آمد ورفت پر پابندی نہ ہو۔