حکومت کے بزدلانہ رویہ کا خمیازہ بھگتےگا ہندوستان: راہل گاندھی

01:33PM Sat 18 Jul, 2020

حقیقی لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور چین کے تنازعہ کے حوالہ سے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنا یا ہے۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر راہل گاندھی نے لکھا، ’’چین نے ہماری زمین ہتھیا لی اور حکومت ہند چیمبرلین کا سا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اس سے چین کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ہندوستان حکومت ہند کے بزدلانیہ رویہ کی بھاری قیمت ادا کرنے جا رہا ہے۔