مینگلور ہوائی اڈے پر دبئی سے لوٹی خاتون ایک کروڑ روپیوں سے زیادہ مالیت کے سونے اور غیر ملکی سگریٹ کے ساتھ گرفتار
02:18PM Thu 11 Mar, 2021
مینگلورو: 11 مارچ، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مینگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح دبئی سے لوٹ رہی خاتون کی تلاشی کے دوران بڑی مالیت میں سونا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد ہوئے ہیں جنہیں وہ خاتون غیر قانونی طور پر ہندوستان میں لانے کی کوشش کر رہی تھی۔
کسٹم افسران کے کاسرگوڈ کی رہنے والی سمیرا محمد علی ایئر انڈیا فلائٹ کے ذریعے آج صبح دبئی سے منگلورو آئی تھی۔ اس کی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 2.41کلو سونا برآمد ہوا جس کی قمیت 1.10کروڑ ہے ۔اس کے علاوہ اس کے پاس سے بڑی مقدار میں غیر ملکی کمپنیوں کے سگریٹس بھی ضبط کر لیے گئے۔
اس تعلق سے کسٹم حکام مزید چھان بین کررہے ہیں۔