آج دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سرکاری سروے: افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے
12:06PM Thu 15 Sep, 2022

حکام سے چھپانے کے لیے ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے: نائب پرنسپال مولانا عبدالعزیز خلیفہ ندوی کا بیان
یو پی : 15 ستمبر، 2022 (ذرائع) اتر پردیش میں مدارس کے سروے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور دھیرے دھیرے ہر چھوٹے و بڑے مدرسہ میں سرکاری افسران پہنچ رہے ہیں۔ 15 ستمبر کی صبح ہندوستان کے بڑے اور تاریخی مدارس میں شمار ہونے والے دارالعلوم ندوۃ العلماء میں انتظامیہ کی ٹیم سروے کے لیے پہنچی۔ افسران کے پہنچتے ہی وہاں ندوۃ کے مینجمنٹ سے جڑے لوگوں اور مقامی میڈیا اہلکاروں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ سروے ٹیم نے دارالعلوم ندوۃ العلماء کے الگ الگ محکموں میں تقریباً دو گھنٹے تک جانچ پڑتال کی اور کچھ ضروری دستاویزات کھنگالے۔
