کیاڈی کےشیوکمارکیلئےکرناٹک کےسی ایم بننے کاراستہ صاف نہیں؟ سی بی آئی، ای ڈی و آئی ٹی کی طرف سے 8 اور ای ڈی کی طرف سے 1 کیس دائر
02:12PM Wed 17 May, 2023
سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ اور کرناٹک لوکائیکتھا کی طرف سے دائر کیے گئے آٹھ مقدمات اور ای ڈی کی طرف سے ایک سمن۔۔۔۔۔۔ یہ وہ نو کیس ہیں جن کا کانگریس وزیر اعلیٰ کے امیدوار ڈی کے شیوکمار (DK Shivakumar) کو فی الحال سامنا ہے جو ان کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ اب بھی کرناٹک کے وزیر اعلی کی کرسی کو حاصل کرنے کی سرگرمی جاری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام نو کیس فی الحال سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے سامنے ایک چیلنج زیر التوا ہیں جس میں شیوکمار ان مقدمات کو منسوخ کرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔ نیوز 18 نے اطلاع دی ہے کہ کس طرح سابق وزیر اعلی سدارامیا نے شیوکمار کے خلاف زیر التوا مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دلیل دی ہے کہ انہیں وزیر اعلی نہیں بنایا جانا چاہئے، کیونکہ مرکزی تفتیشی ایجنسیاں جلد ہی ان کے دروازے پر آسکتی ہیں اور حکومت کو خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن مقدمات کی قانونی حیثیت کو قریب سے دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ شیوکمار ان مقدمات کو ختم کرانے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں۔