کرناٹک انتخابات: کانگریس نے جاری کی دوسری فہرست
04:32PM Thu 6 Apr, 2023
بنگلورو: کانگریس نے جمعرات کو 10 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے 42 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی۔ پارٹی نے 42 سیٹوں میں سے مولیکوٹے حلقہ انتخاب کو سروودیا کرناٹک پارٹی کے لیے چھوڑی گئی ہے۔ پارٹی نے اپنی پہلی امیدواروں کی فہرست میں 124 ناموں کا اعلان کیا تھا، جو اس نے گزشتہ ماہ جاری کی تھی۔
سنتوش ایس لاڈ کو کلاگھاٹگی اسمبلی حلقہ سے اور کے سی ویریندر کو چتردرگ سے امیدوار بنایا ہے۔ سابق وزیر ایچ انجنائے اور کیمانے رتناکر کو بالترتیب ہوللکیرے (ایس سی) اور تیرتھاہلی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اب 58 سیٹیں اور باقی ہیں کانگریس کو جن پر امیدواروں کا اعلان کرنا ہے۔