سعودی عرب:مقامی ملازمین کی تعداد بڑھانے کے لیے مارکیٹنگ کے پیشوں کوقومیانے کا فیصلہ

02:38PM Sun 24 Oct, 2021

سعودی عرب کے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر احمد بن سلیمان الراجحی نے اتوار کے روز مارکیٹنگ کے پیشوں کو قومیانے کا فیصلہ جاری کیا ہے،اس کے تحت سعودیوں کو 12 ہزار سے زیادہ ملازمتیں مہیّا کی جائیں گی۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مملکت کے تمام خطوں میں سیکریٹری، ترجمہ، اسٹاک کیپر اور ڈیٹاانٹری کی ملازمتیں صرف سعودیوں تک محدود کردی گئی ہیں۔