نیترانی جزیرے پر چل رہی ہے پانچ دنوں کی فوجی مشق: ماہی گیروں اور عوام کو جزیرے سے دور رہنے کی ہدایت
02:09PM Mon 3 Oct, 2022

بھٹکل : 3 اکتوبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سمندر کے قریب پائے جانے والے ملک کے مشہور و معروف نیترانی جزیرے پر03 اکتوبر سے 07 اکتوبر،2022 تک پانچ دنوں کی فوجی مشق چل رہی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے ماہی گیروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مشقوں کے دوران اس جزیرے سے دور رہیں۔
ہندوستانی بحریہ کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق بحریہ کا عملہ اکتوبر 03 سے 07 تاریخ تک روزانہ بھٹکل کے سمندری جزیرے ’’نیترانی‘‘پر صبح 07بجے سے شام 06:00 بجے کے درمیان فوجی مشق کرے گا۔ اس دوران خصوصی طور پر ماہی گیروں اور ایڈونچر اسپورٹس (اسکوبا) والوں کو نیترانی جزیرے سے 16 ناٹیکل میل دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
دیگر عوام الناس کے لئے بھی ضروری ہے کہ فوجی مشقوں کو دیکھتے ہوئے وہ متعلقہ تاریخوں میں پکنک وغیرہ منانے کےلئے بھی نیترانی جزیرہ کے اطراف نہ جائیں۔