کاروار میں خستہ حال سڑک کی مرمت نہ کرنے پر آج راستہ روک کر کیا گیا احتجاج: قومی شاہراہ پر متاثر ہوا ٹرافک نظام
03:45PM Thu 2 Dec, 2021

کاروار: 2 دسمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مینگلورو سے گوا کو جوڑنے والی قومی شاہراہ 66 پر بیتکول بندر سے بلٹ سرکل تک کی شاہراہ کی مرمت کی مانگ کرتے ہوئے آج کاروار میں جیا کرناٹک جن پرا ویدیکے کے کارکنان نے آٹو رکشہ یونین کے ساتھ مل راستہ روک کر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں قومی شاہراہ پر ٹرافک نظام کافی دیر تک متاثر رہا ۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس خستہ حال سڑک کی وجہ سے کئی حادثات ہورہے تھے اور یہاں سے آمد و رفت میں بھی تکلیف ہورہی تھی اس کی وجہ سے انہوں نے 22 اکتوبر کو ڈی سی کے نام ایک میمورنڈم دیا تھا جس میں 30 نومبر تک شاہراہ کو درست کرنے کی مانگ کی گئی تھی اور نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دی گئی تھی۔ لیکن اس پر کوئی دھیان نہ دینے کی وجہ سے آج رکشہ یونین کے ساتھ مل کر راستہ روک کر احتجاج کیا گیا ہے۔