ریاست بھر میں کل بھی رہے گا سنڈے لاک ڈاؤن: بھٹکل میں بھی بند رہیں گے تمام کاروباری مراکز
10:07AM Sat 25 Jul, 2020
بھٹکل: 25 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر اعلیٰ کے فرمان کے مطابق ریاست کے دوسرے مقامات کی طرح کل بھٹکل میں بھی مکمل لاک ڈاؤن رہے گا اس میں ایمرجینسی دکانوں کے علاوہ کوئی بھی دکان کھلی نہیں رہے گی۔
بھٹکل کے پولس افسران نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ ہفتوں کی طرح اس ہفتے بھی یہاں اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا جس میں غیر ضروری چہل پہل ممنوع رہے گی اور کاروباری ادارے بھی بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ ریاست میں ان لاک 2 ہٹاتے وقت ہی کہا گیا تھا کہ رات کا کرفیو اور 2 اگست تک کا سنڈے لاک ڈاؤن ویسے ہی جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ ریاست میں لاک ڈاؤن ہٹانے کے بعد کچھ لوگوں کو سنڈے لاک ڈاؤن کے متعلق غلط فہمیاں تھیں کہ اس کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔