حکومت مذاکرات سے مسئلہ کا حل نکالے، ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں... رکیش ٹکیٹ

12:15PM Mon 1 Feb, 2021

کسان رہنما راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ یہ گنے کے نرخ کے لئے بھی تحریک ہے اور تین قوانین کے لئے بھی تحریک ہے، پورے ملک میں جہاں بھی کسانوں کے مسائل ہیں یہ اس کے لئے بھی تحریک ہے۔ ہم پولیس سے اسی طرح تعاون کی توقع کرتے ہیں جس طرح سے پہلے ہمیں دیا تھا۔ حکومت کو اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے۔ ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں، حکومت کسان مورچہ کی 40 رکنی کمیٹی سے بات کرے۔