Kanda Sahitya Parishad is giving an award to renowned journalist Raza Manvi

08:10PM Tue 3 Dec, 2024

بھٹکل : 03 دسمبر، 2024 (راست) تقریباً 25 سال سے صحافتی شعبے سے وابستہ رہ کر مختلف خدمات انجام دے رہے سینئر صحافی   جناب رضا مانوی صاحب کو کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے ان کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے ۔ انہیں یہ ایوارڈ کل  4 دسمبر کو سرسی میں  منعقد ہونے والے کنڑا ساہتیہ سمّیلن میں دیا جائے گا۔

جناب رضا  مانوی صاحب وارتا بھارتی (کنڑا)اخبار کے بھٹکل سے نمائندے  ہیں ، اس کے علاوہ وہ مقامی طور پر بھی میڈیا سے منسلک ہیں اور وہاں بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ساتھ ہی وہ سدبھاؤنا منچ کے سکریٹری بھی ہیں اور بھٹکل کے ایک معروف اسکول میں ایک عرصے سے کنڑا کے بہترین ٹیچر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں  ۔ علاوہ ازیں  موصوف آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر کے طور پر بھی اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں صحافت کے ساتھ ساتھ کئی کہانیاں، نظمیں اور تنقیدی مضامین بھی  لکھے ہیں۔ ان کی کئی کہانیاں، نظمیں اور مضامین ریاست کے معروف اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں   جس کی وجہ سے  وہ ادب اور صحافت دونوں شعبوں سے یکساں طور پر وابستہ ہیں۔

ادارہ بھٹکلیس موصوف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان میں ثابت قدمی عطا فرمائے اور ان کے قلم سے ہمیشہ حق و صداقت  کا عکاس ہو۔ آمین