ملک کو گھُن لگا ہے اور مرکزی حکومت متروں کی گود میں سو رہی ہے: راہل گاندھی
02:54PM Wed 22 Sep, 2021
گجرات کے مندرا بندرگاہ سے 21 ہزار کروڑ روپے کی ہیروئن پکڑے جانے پر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ملک کو گھُن لگا ہے اور مرکزی حکومت متروں کی گود میں سو رہی ہے۔ کیا اس زہر سے برباد ہو رہے سینکڑوں کنبہ کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی نہیں ہے؟‘‘