بارش کی وجہ سے تباہ   شدہ فصلوں کا معاوضہ دینے  وکیل  رویندر نائک کی حکومت سے  اپیل

01:40PM Tue 23 Nov, 2021

سرسی : 23 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حال ہی میں ہوئی بارش کے نتیجے میں ضلع بھر میں ہزاروں ہیکڑ زمین پر واقع فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سےکسانوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ کاشت کاروں کے ان نقصانات کی بھرپائی کے لیے حکومت کی طرف سے خصوصی پیکیج جاری کرنے کا مطالبہ اتی کرم جہد کار معروف وکیل مسٹر رویندر نائک نے کیا ہے۔وہ یہاں سرسی میں بارش کے بعد تباہ شدہ فصلوں کے معائنہ کے لیے دورے پر تھے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو مہینوں سے ہورہی بارش کے نتیجے میں اتر کینرا ضلع میں  دھان، کالی مرچ، مکئی، گنا اور ادرک جیسی فصلوں کا بڑا نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو معاشی نقصان کا سامنا ہے ایسے میں حکومت کو چاہئے کہ وہ کسانوں کی فکر کرے   اور کسانوں کو اس کا معاوضہ دے۔ اس موقع پر  نہرو نائک، گنیش نائک، منجو نائک ، سوجیندر نائک وغیرہ موجود تھے۔