مرجان  قومی شاہراہ پر سڑک کنارے کھڑی لاری سے تیز رفتار منی لاری کی ٹکر: کلینر اسماعیل کی موقع پر ہی ہوئی موت

02:58PM Mon 5 Dec, 2022

کمٹہ : 5 دسمبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ کے مرجان میں آج عصر کے وقت قومی شاہراہ پر کناری کھڑی لاری  کو تیز رفتار منی لاری  نے پیچھے سے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے منی لاری کے کلینر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ مرنے والے کلینر کی شناخت اسماعیل کی حیثیت کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منی لاری انکولہ سے  کمٹہ کے بی سی ایم ہوسٹل  کھانے کی اشیاء لے کر  جارہی تھی، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کمٹہ پی ایس آئی نوین نائک اپنے عملہ کے ساتھ موقع پر پہنچے  اور ضروری کارروائی انجام دی۔