مینگلور اور ممبئی کے درمیان چلنے والی متسیا گندا ایکسپریس ریل گاڑی کے پچیس سال مکمل
02:10PM Mon 1 May, 2023

بھٹکل : یکم مئی ،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) منگلورو اور ممبئی کے درمیان چلنے والی متسیا گندا ایکسپریس ٹرین نے آج یکم مئی 2023 کو اپنی سرویس کے 25 سال مکمل کر لیے ہیں۔ 1998 میں اسی دن ریل گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔
اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے آج اڈپی ریل یاتری ایسوسی ایشن نے خصوصی اہتمام کیا تھا جس کے لیے انہوں نے دوپہر کو ریل گاڑی پہنچنے کے بعد ٹرین کے لوکو پائلٹ اور گارڈ کو گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی۔