نئے سال کی آمد کے پیش نظر کاروار ساحل پر جاری امتناعی احکامات کے دوران پولس ڈرون سے کر رہی ہے ساحل کی نگرانی
01:50PM Thu 31 Dec, 2020
کاروار: 31 دسمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورونا انفیکشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ضلع میں عوامی مقامات اور ساحلوں پر بھیڑ کو اکٹھا ہونے سے روکنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت جاری امتناعی احکامات کے پیش نظر پولس خلاف ورزی کرنے والوں کی نگرانی کے لیے چوکس دکھائی دے رہی ہے۔
ادھر کاروار کے مشہور ساحل ٹیگور بیچ پر آج عصر سے ہی پولس کا کڑا بندو بست دیکھا جارہا ہے، جہاں پولس اہلکار ڈرون کے ذریعے ساحل اور اطراف پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ماہی گیروں کے علاوہ کسی دوسرے کو ساحل کے قریب بھی پھٹکنے نہیں دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ نے کوڈ انفیکشن کو روکنے کے لیے آج چار بجے سے کل شام چھ بجے تک ضلع کے ساحلوں اور عوامی جگہوں پر دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات جاری کیے ہیں، ساتھ ہی ساتھ عوامی مقامات پر بھی نئے سال کے جشن پر پابندی عائد کردی ہے۔