’نوکیا‘ کی بہترین پیش رفت، بچوں کو آن لائن تعلیم کے لئے تقسیم کرے گا فون
04:45PM Wed 10 Mar, 2021
نئی دہلی: نوکیا موبائل فون بنانے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے ملک میں محروم بچوں کو آن لائن تعلیم فراہم کرنے کے لئے کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن (کے ایس سی ایف) کے ساتھ شراکت کی ہے۔ کمپنی نے یہاں بتایا کہ پہلے حصے کے طور پر 1740 یعنی 1.65 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کی نئے نوکیا کے نئے اسمارٹ فونز دیہی علاقوں اور شہری کچی آبادیوں میں رہنے والے بچوں کے ساتھ ساتھ جے پور میں بنجارہ برادری کی پہلی نسل کے سیکھنے والوں کے لئے دستیاب ہیں۔ ان تمام پروگراموں میں دینے جانے والے چندہ سے دہلی، کرناٹک، بہار، مدھیہ پردیش، اترپردیش، راجستھان اور جھارکھنڈ کے غریب خاندانوں کے چھ ہزار سے زیادہ بچے مستفید ہوں گے، جن کی تعلیم عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول بند ہونے سے متاثر ہے۔