سشانت سنگھ راجپوت کیس میں این سی بی نے ریا چکرورتی کو کیا گرفتار

10:49AM Tue 8 Sep, 2020

ممبئی۔ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس (Sushant Singh Rajput Death Case) کی جانچ کر رہی این سی بی (NCB) نے منگل کو اداکارہ اور راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakaraborty)  کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے ملی اطلاع کے مطابق، این سی بی نے ریا کو این ڈی پی ایس کے کئی دفعات میں گرفتار کیا ہے۔ این سی بی کے ذرائع نے جانکاری دی ہے کہ ڈرگس گروہ کا پردہ فاش کرنے کے لئے اسے ریا کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنی ہو گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایسا امکان ہے کہ ریا کا دیگر لوگوں سے آمنا سامنا کرائے جانے پر وہ اور سچ بتائیں اور ہو سکتا ہے انہیں کئی اور جگہوں پر لے جانے کی ضرورت بھی پڑے۔ جانکاری کے مطابق، ریا کو اب میڈیکل ٹیسٹ کے لئے لے جایا جائے گا۔ خبر آ رہی ہے کہ ریا کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ ریا کے خلاف این سی بی کو کئی ثبوت ملے ہیں۔
ریا سے مسلسل تین دنوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ لیکن مسلسل پوچھنے کے بعد بھی وہ کئی سوالوں کے جواب نہیں دے پا رہی تھیں۔ ایسے میں گرفتاری کے بعد اب ریا کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے گا۔