بھٹکل کی تمام جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی عیدالاضحی کی دوگانہ: حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید
12:14PM Thu 30 Jul, 2020
بھٹکل: 30 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کل عیدالاضحی کا پہلا دن ہے۔ عیدگاہ انتظام کمیٹی کی طرف سے جاری اطلاع کے مطابق حکومت کے حکم کی پابندی کرتے ہوئے اس سال عیدگاہ کے بجائے عید کی دوگانہ بھٹکل کی تمام جمعہ و جامع مساجد میں ادا کی جائے گی۔
عید گاہ انتظام کمیٹی کے اعلان کے مطابق جامع مسجد بھٹکل، خلیفہ جامع مسجد، تنظیم جمعہ مسجد، مخدومیہ جمعہ مسجد اور بلال جمعہ مسجد میں عید الأضحی کی نماز 07:00 بجے ادا کی جائے گی۔
اسی طرح مدینہ جمعہ مسجد، نور جمعہ مسجد، مسجد ابوذر، مسجد حمزہ، مسجد بدریہ، مسجد احمد سعید اور مسجد امام بخاری میں 07:15 بجے عید الأضحی کی نماز ادا کی جائے گا۔
عیدگاہ انتظام کمیٹی اور مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ نماز کے دوران سرکاری ہدایات کا پورا خیال رکھیں۔ مسجد آتے وقت ماسک کو ضروری پہنیں اور سماجی دوری کو اپنائیں۔
اس موقع پر ادارہ بھٹکلیس اپنے تمام قارئین، سامعین اور ناظرین کو عیدالاضحیٰ کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی اس عید کی برکت سے دنیا بھر میں پھیلی اس وبا کا خاتمہ کرے اور تمام عالم کے لوگوں کو سکون اور چین عطا فرمائے۔ آمین