نئی ووٹرلسٹ میں ترمیم کے متعلق بیداری پیدا کرنے بھٹکل  تعلقہ انتظامیہ نے نکالی بیداری ریلی

04:49PM Wed 9 Nov, 2022

بھٹکل : 9 نومبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)سال 2023 کے رائے دہندگان کی فہرست میں خصوصی ترمیم کرنے کے لیے آج سے  موقع دیا جارہا ہے،  اس  کے متعلق بیدار ی پیدا کرنے کے لیے بھٹکل میں  تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے آج صبح  قریب 10:00 بجے  بیداری ریلی نکالی گئی۔اس ریلی کا آغازمنی ودھان سودھاسے  ہوا جس کے بعد یہ ریلی قومی شاہراہ سے  شمس الدین سرکل ہوتے ہوئے دوبارہ منی ودھان سودھا پہنچ کر اختتام کو پہنچی۔ اس موقع پر بھٹکل تحصلدار نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق  بھٹکل ودھان سبھا حلقہ -79کے بھٹکل تعلقہ سےمتعلق رائے دہندگان فہرست کا مسودہ 9نومبر 2022 (یعنی آج) شائع کیاجارہا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمشنر نے ہدایت دی تھی کہ ووٹرلسٹ کی خصوصی ترمیم -2023کے متعلق عوامی سطح پر تشہیر ہو اسی لئے اس ریلی کا اہتمام کیاگیا ہے۔ [embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=NWAKnWtaCrY[/embedyt]