اب بینگلورو ہوائی اڈے سے صرف دس سے تیس روپئے خرچ کرکے پہنچ پائیں گے شہر
12:43PM Tue 12 Jan, 2021
بینگلورو: 12 جنوری، 2021 (ذرائع) بینگلور ہوائی اڈے کو مرکزی شہر سے جوڑنے کے لئے نئی ریل گاڑیاں متعارف کروانے کے ساتھ ہی کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور بینگلورسٹی کے درمیان کا سفر آسان اور سستا ہوگیا ہے۔ ہندوستانی ریلوے کے ’جنوبی مغربی ریلوے زون‘ نے سنیچر کے روز بنگلور شہر سٹی ریلوے اسٹیشن کو ہوائی اڈے سے جوڑنے کے لئے نئی ٹرینیں شروع کی ہیں۔
یہ ریل گاڑیاں کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بنگلورو شہر ریلوے اسٹیشن کے قریب دیوانہلی اسٹیشن کو 45 منٹ میں پہنچیں گی اور ان کا کرایہ بھی بالکل رعایتی رکھا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ان میں پاسینجر ٹرینوں کا کرایہ دس روپئے اور ایکسپریس ٹرین پر تیس روپئے کرایہ رکھا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ ٹیکسی وغیرہ ائیر پورٹ سے شہر پہنچنے کے لیے 700 روپئے تک کا کرایہ لیتے ہیں ایسے میں انڈین ریلوے کا یہ قدم عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔