سمندر میں ناؤ الٹنے سے پھنسے ماہی گیر کو ناؤ سمیت کنارے تک لانے میں بھٹکل کوسٹل سیکوریٹی اہلکار ہوئے کامیاب
03:54PM Tue 22 Dec, 2020
بھٹکل: 22دسمبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سمندر کے بیچوں بیچ ماہی گیری کے دوران ناؤ الٹ جانے سے سمندر میں پھنسے ماہی گیر سمیت اس کی ناؤ کو بھٹکل کوسٹل سیکوریٹی گارڈ کے ایک دستہ نے حفاظت کے ساتھ الوے کوڈی ساحل تک پہنچایا ہے۔
اطلاع کے مطابق کل 21دسمبر کی صبح یادو منجوموگیر (32) نامی ماہی گیر اپنی ناؤ کے ساتھ ماہی گیری کرنے گیا ہوا تھا تاہم صبح چھ بجے جب وہ کاکی گوڈا کے قریب مچھلی شکار کررہاتھا تو طوفانی ہواؤوں کی زد میں آنے سے اس کی ناؤ پلٹ گئی جس کے بعد یادو موگیر نے ناؤ کے سہارے تیراکی کرتے ہوئے اپنے مدد کی لیے آوازیں لگائی۔ اس دوران سمندر میں گشت لگارہی کوسٹل سیکوریٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منجو کی مدد کی اور اس کو ناؤ سمیت بچالیا۔
اس کارروائی میں سی ایس پی تھانہ کے انٹرسیپٹر بوٹ کے کیپٹن ملپا مگیگوڈر ، دنیش نائک ، سنجیو نایک ، جناردھن موگیر وغیرہ موجود رہے۔
سی ایس پی بھٹکل تھانہ افسران اور عملہ کی اس بروقت کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے کوسٹل گارڈ اُڈپی کے ایس پی نے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی۔