جماعت المسلمین کے ہزار سالہ اجلاس سے قبل نکالی گئی ریلی: آج سے ہوگا اجلاس کا آغاز

02:49AM Wed 4 Jan, 2023

بھٹکل : 4 جنوری،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جماعت المسلمین بھٹکل کے ہزار سال مکمل ہونے پر 4 اور 5 جنوری،2023 کو منعقد ہونے والے دو روزہ اجلاس سے قبل انجمن میدان سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں اسکولی طلبہ سمیت اسپورٹس سینٹر کے ممبران نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز بعد نماز عصر  اسلامیہ اینگلو اسکول میدان سے ہوا جس کے بعد یہ ریلی سلطان اسٹریٹ، چوک بازار سے ہوتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچ کر اختتام کو پہنچی۔ اس ریلی میں اسپورٹس سینٹر کے ممبران نے نوائط کلچر کو اجاگر کرنے کی پوری کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ ہزارسالہ اجلاس کا باقاعدہ آغاز آج بروز بدھ 4 جنوری کو صبح 10:30 بجے ہوگا۔ اس کے بعد آج  بعد نمازعصرتا مغرب اسلامک کوئیز کا اسٹیج مسابقہ ہوگا۔ جبکہ بعد نماز عشاء جماعت کے خطباء و خدمت گزاروں پر سیمینار کے علاوہ ثقافتی کوئیز کا اسٹیج پروگرام کے ساتھ ادبی شعری نشست ہوگی۔   اسی طرح کل دوسرے دن بروز جمعرات صبح 10:30 بجے تا ظہر برادران وطن کے ساتھ پیام انسانیت کا جلسہ ہوگا جس میں بھٹکل ہندو مسلم اتحاد پر مضمون نگاری کے مسابقہ میں ممتاز شرکاء کے مابین انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اسی دن بعد نماز عصر تا مغرب ثقافتی کوئیز کا آخری راونڈ کا اسٹیج پروگرام ہوگا جبکہ بعد نماز عشاء عیدگاہ میدان میں اصلاح معاشرہ کے موضوع پر جلسہ عام ہوگا۔ اس ریلی میں صدر جماعت المسلمین جناب شفیع شابندری، جامعہ اسلامیہ کے صدر مولانا عبدالعلیم قاسمی، جنرل سکریٹری مولانا محمد حُسین جوکاکو، اجلاس کے چیرمین محتشم عبدالرحمن جان، کنوینر مولانا الیاس جاکٹی ندوی، قاضیان شہر مولانا عبدالرب خطیبی ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدرایس ایم سید محی الدین، جنرل سکریٹری اسماعیل جوباپو، مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدرمزمل قاضیا، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدرعمر فاروق مصباح، سکریٹری جنرل عتیق الرحمن مُنیری، دبئی جماعت کے سنئیررکن قاضیا ابراہیم، مولانا ایس ایم سید ہاشم ندوی، محتشم صدیق جان، بھٹکل کمیونٹی جدہ کے صدرعبدالسلام دامداابو، قمرسعدا، ریحان کوبٹے، فیصل دامودی، کینرا مسلم خلیج کونسل کے صدر محمد یونس قاضیاء، مولوی ارشاد افریقہ ندوی، بھٹکل میونسپل صدر پرویز قاسمجی، نائب صدر قیصر محتشم، بھٹکل مسلم اسوسی ایشن مسقط کے سرگرم رکن خواجہ فوزان محتشم، ایس ایم شکیل سمیت بھٹکل کےدیگر ذمہ داران، سید ہاشم ایس جے،ارشاد صدیقہ، نذیرقاسمجی، مصدق ائیکری، آفتاب حُسین کولا،عبدالسمیع کولا، مولانا شعیب ائیکری ندوی، ہاشم برنی، محی الدین رکن الدین، مولوی طلحہ رکن الدین ندوی، امتیاز اُدیاور، عزیزالرحمن رکن الدین ندوی وغیرہ موجود تھے۔